Tajdeed-e-Islam

تجدیدِ اسلام

Rate this post

تجدیدِ اسلام

تجدیدِ اسلام

زوال اور دورِ غلامی میں قائم ہونے والا غیر منصفانہ اور ظالمانہ نظام، ادارے، فرقے دورِ غلامی اور زوال کی یادگار ہیں اور موجودہ زوال کا اصل سبب ہیں۔ اس نظام، اداروں اور فرقوں کی موجودگی میں فلاحی ریاست کا قیام اور غلبہ اسلام ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ آقائوں کا غلاموں کے لیے تیار کردہ نظام ہے اور اس کی بنیاد غلامی، ظلم اور استحصال پر ہے۔ اگر دنیا پر غلبہ حاصل کرنا ہے تو اس سے نجات حاصل کرنا ہوگی اور وہ نظام اپنانا ہوگا جس سے اسلام کو عروج حاصل ہوا تھا ورنہ عروج ایک سراب ہے۔
اسلام حکمرانوں سے نافذ نہیں ہوسکتا۔ اسلام تب تک نافذ نہیں ہوتا جب تک قوم اس کے لیے تیار نہ ہو۔ پہلے ہمیشہ تہہ اور بنیاد سے درستگی اور تعمیر کا کام شروع ہوتا ہے پھر اوپر کا حصہ ٹھیک کیا جاتا ہے۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا طریقہ بھی یہی تھا۔
اسلام ایک قوت بن کر تب ہی اُبھرے گا جب حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے طریقہ کے مطابق قوم ٹھیک ہوگی۔ جب قوم ٹھیک ہو کر قوت بن جائے گی تو غلط حکمرانوں کو خود ہی نکال باہر کرے گی۔
کوئی ایسا مجدد جو دین کی روح کو جدیدیت کے اندر داخل کر سکے، ہی اس نظام کو دوبارہ کھڑا کرسکتا ہے۔ مجدد وہ ہوتا ہے جسے اللہ علمِ لدنیّ عطا کرے اور وہ اسی علم کے مطابق دین کی تجدید کرتا ہے ۔اللہ اس کی بات خود لوگوں سے منوا لیتا ہے۔ وہ جدید دور کے مطابق اسلام کو زندہ کرے اور ایسا نظام لائے جو تمام دنیا کے انسانوں کے لیے کشش رکھتا ہو تب ہی اسلام کو ساری دنیا میں عروج حاصل ہو سکتا ہے۔
اُمت مسلمہ کی بھلائی کے متعلق غوروتفکر اور عمل کرنا سب سے بڑی سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے لیکن اس سنت کو ادا کرنے کے لیے پہلے خود کو سنوارنا اور اپنا تزکیہ نفس و تصفیہ قلب کرانا ضروری ہے۔ اس کے بغیر یہ سنت صحیح طور پر ادا نہیں ہوسکتی۔
جب اللہ نظام بدلنے لگتا ہے تو جو خباثتیں خفی ہوتی ہیں وہ بھی ظاہر ہو جاتی ہیں۔
 اگر مسلمان توحید یعنی ایمان بالقلب پر پہنچ جائیں تو اللہ انہیں بڑی بڑی دشمن قوتوں کو تباہ کر دینے کی قوت عطا کر دیتا ہے۔
جب بڑی طاقت سے بڑی طاقت ٹکراتی ہے تو ہی چھوٹی طاقت ظاہر ہوتی ہے۔
جو قوم بے حس ہو جائے وہ عذابِ الٰہی کو بھی عذاب نہیں سمجھتی۔ خواہ زبان سے کہتی رہے لیکن دل سے نہیں مانتی۔ اگر مانتی تو ضرور خود کو سدھار لیتی۔
شخصیت پرستی بت پرستی سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے اور قوم کے زوال کا سب سے بڑا سبب بنتی ہے۔ بت کچھ نہیں مانگتا لیکن شخصیت سب کچھ لے لیتی ہے۔
حکمران عوام کا آئینہ ہوتے ہیں۔
 اُمت کا المیہ یہ ہے کہ دین فرقہ پرست ملاّئوں کے حوالے کر دیا اور دنیا ملحد حکمرانوں کے۔ 
اس وقت عالمِ اسلام اور پاکستان بہت بڑے روحانی بحران سے گزر رہے ہیں۔
 تبدیلی کائنات کا اصول ہے، تبدیلی کے ساتھ جو تبدیل نہیں ہوتا وہ فنا ہو جاتا ہے۔