فرمودات/اقوال سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن
0 تبصرے
5/5 - (2 votes)
فرمودات/اقوال سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن
فرمودات/اقوال سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن
صحبتِ مرشد ایک ایسی نعمت ہے جو خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو حاصل ہوتی ہے۔ صحبتِ مرشد میں ہی طالب مرشد سے اخذ ِ فیضان کرتا ہے اور مرشد کامل اکمل تعلیم و تلقین اور نگاہِ کامل سے اس کا تزکیۂ نفس ،تصفیۂ قلب اور تجلیۂ روح فرماتا ہے۔
سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خلقِ خدا کی ذاتِ حق تعالیٰ تک رہنمائی کے لیے مضامین اور تصانیف لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مریدین کی ظاہری و باطنی تعلیم و تلقین اپنے مواعظ کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس کی روحانی محافل میں طالبانِ حق صحبتِ مرشد اور علمِ لدنیّ سے سیراب ہوتے ہیں۔ مریدین آپ کی صحبت میں علم کے موتیوں کو اپنے قلب میں سمیٹتے اور ان سے خوب فیضیاب ہوتے ہیں۔ کچھ مریدین آپ مدظلہ الاقدس کے ارشادات و فرمودات کو قلمبند کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں ان سے استفادہ کیا جاسکے۔آپ کی تصانیف سے اخذ شدہ آپ کی تعلیمات اور آپ کے ارشادات و فرمودات کو مختلف موضوعات کی شکل میں ترتیب دے کر پیش کیا جارہا ہے تاکہ قارئین بھی ان سے فیض یاب ہوسکیں۔
ذیل میں دئیے گے عنوانات پر فرموداتِ سلطان العاشقین کے مطالعہ کے لیے متعلقہ عنوان پر کلک کریں۔