Rate this post
175- م
میں کو جھی میرا دِلبر سوہنا، میں کیونکر اُس
نوں بھانواں ھو
Main kojhee mera dilbar sohnaa, main kionkar os noon bhaanwaan Hoo
میں کو جھی میرا دِلبر سوہنا، میں کیونکر اُس نوں بھانواں ھو
ویہڑے اساڈے وَڑدا ناہیں، پئی لکھ وسیلے پانواں ھو
نہ میں سوہنی نہ دَولت پلّے ، میں کیونکر یار منانواں ھو
ایہہ دُکھ ہمیشاں رَہسی بَاھُو، روندی نہ مر جانواں ھو
مفہوم:
اعمال کے لحاظ سے میں سیاہ کار اور گناہ گار ہوں اور میرے پاس ایمان، نیک اعمال، اخلاص اور عشق کی دولت بھی نہیں ہے بلکہ میرے دل میں تو خواہشات نفس اور دنیا کا بسیرا ہے۔ میرا مرشد جو کہ کامل ، اکمل ، اعلیٰ ، ارفع اور حسین ہے میں اُسے کیسے پسند آؤں میں لاکھوں واسطے دیتا ہوں لیکن وہ دل کے آنگن میں آتا ہی نہیں ہے۔ نہ تو میں خوبصورت ہوں اور نہ ہی میرے پاس دولت ہے پھر میں اپنے محبوب کو کیسے مناؤں؟ اپنے محبوب کو راضی نہ کر سکنے کا دکھ ہمیشہ رہے گا اور اسی غم میں روتے روتے کہیں مر نہ جاؤں ۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
کو جھی | بد صورت |
دلبر | مرشد، محبوب |
سوہنا | خوبصورت |
بھانواں | پسند آؤں |
ویہڑے | آنگن، صحن |
اساڈے | ہمارے |
وَڑدا ناہیں | داخل نہیں ہوتا |
پئی | پڑی |
لَکھ | لاکھ |
وسیلے پانواں | وسیلے دیتی ہوں، وسیلے پاتی ہوں |
سوہنی | خوبصورت، حسین |
پلے | دامن میں یا پاس |
منانواں | مناؤں |
ایہہ | یہ |
رہسی | رہے گا |
روندی | روتی ہوئ |